’’ندا یاسر اپنی والدہ، ساس کے جنازے میں کیوں شریک نہ ہو پائیں‘‘

معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر اپنی والدہ اور ساس کے جنازوں میں شریک نہیں ہو پائے جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ بیرون ملک سیر کے لیے گئے تھے اور بروقت واپس نہیں پہنچ پائے تھے۔ندا یاسر نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی والدہ سمیت اپنی ساس کے جنازے میں بھی شرکت نہ کرپانے سے متعلق انکشاف کیا، فروری 2021 میں وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ سیر پر نکل گئی تھیں، وہاں جانے سے قبل وہ والدہ سے مل کر گئی تھیں، ان کی والدہ بیمار رہتی تھیں لیکن اس وقت اس قدر بیمار نہ تھیں کہ وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ باہر نہ جاتیں۔خاتون میزبان نے بتایا کہ مالدیپ پہنچنے کے اگلے روز ہی انہیں بہنوں نے فون کرکے فورا ملک واپس آنے کا کہا اور بتایا کہ ان کی والدہ سخت بیمار پڑ گئیں ہیں، انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے، انہوں نے بہنوں کے کہنے پر اپنے ٹکٹ بک کروائے لیکن اس وقت کرونا کی وبا چل رہی تھی، اس لیے انہیں وہاں سے نکلنے سے قبل کرونا کا ٹیسٹ کروانا پڑا اور ٹیسٹ کا رزلٹ آنے میں کئی گھنٹے لگے، پہلے ہی بہنوں کو بول دیا تھا کہ والدہ کی تدفین کردی جائے، کیوںکہ انہیں نہیں پتا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے گا یا منفی اور وہ کب تک وہاں پہنچ سکیں گی، اس لیے والدہ کی تدفین کردی جائے۔پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی طرح ان کے شوہر یاسر نواز بھی اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے۔ یاسر نواز کی والدہ کے انتقال کے وقت وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ یورپی ملک ناروے گئی تھیں لیکن وہاں پہنچتے ہی ان کے شوہر غصہ کرنے لگے اور وہ جیسے ہی ہوٹل پہنچے اور فون سے وائی فائی کنیکٹ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔ان کے مطابق ساس کے انتقال کی خبر سننے کے بعد انہیں سمجھ آگیا کہ ان کے شوہر کو قدرتی طور پر غصہ کیوں آنے لگا۔ندا یاسر نے بتایا کہ اسی وقت ہی ان کے شوہر اور بچوں نے واپسی کے ٹکٹ لیے لیکن یاسر نواز اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے، وہ اور ان کے شوہر جہاں اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے، وہیں دونوں اپنی اپنی ساس کے جنازوں کو بھی نہ دیکھ سکے، خیال رہے کہ ندا یاسر کی والدہ کا انتقال فروری 2021

مفاہمت یا مزاحمت، PTIکا سیاسی مستقبل تاریک کیوں؟

جب کہ یاسر نواز کی والدہ کا انتقال جون 2019 میں ہوا تھا۔

Back to top button