مریم نواز کی جاپانی کمپنیوں کو پنجاب میں ہائبرڈ و الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی دعوت

پنجاب میں صنعتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپانی کمپنیوں کو ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیاں مقامی سطح پر تیار اور اسمبل کرنے کی دعوت دی ہے۔
ٹوکیو میں گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سے ملاقات کی، جہاں الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر سے بھی ملاقات کی اور پنجاب میں ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش کی۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کےلیے جاپانی تعاون کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ہائی سپیڈ ٹرین منصوبہ ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہوگا۔
