9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں : پاکستان

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے بعد عمران خان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں اشتعال انگیزی اور امن و امان خراب کرنے جیسے الزامات شامل ہیں۔

Back to top button