میئر کراچی کے انتخابات روکنے سے متعلق درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی کے انتخابات روکنے سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے کراچی کے مئیر کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، درخواست پی ٹی آئی یوسی چئیرمین ذیشان زیب کی جانب سے دائر کی گئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست آفس میں دائر کریں، پھر دیکھیں گے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 22 مئی کو مئیر کے لیے انتخاب شیڈول کیا گیا ہے جبکہ 3 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کیا سمجھ رہے ہیں ہم انتخابات پر حکم امتناع جاری کردیں گے۔ درخواست آفس میں دائر کریں، پھر دیکھیں گے۔

Back to top button