معرکۂ حق میں کامیابی پر فوجی و سول قیادت کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا

ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکست دینے اور ملکی دفاع، سیاسی قیادت و حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعلیٰ سول و عسکری اعزازات سے نوازا۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جنگی میدان میں غیر معمولی قیادت اور حکمت عملی پر ہلالِ جُرات دیا گیا، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستارۂ بسالت، جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کو تمغۂ بسالت دیا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزرا اور سیاسی قیادت کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات سے نوازا گیا۔

گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا

وزیر خارجہ اسحاق ڈار، پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو نشانِ امتیاز (سول) دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزرا احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک، اور حنا ربانی کھر کے ساتھ ساتھ سینئر رہنما طارق فاطمی اور خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کو پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں اور قومی اتحاد کی علامت قرار دیا گیا، جس نے معرکۂ حق میں دشمن کو فیصلہ کن شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی۔

Back to top button