اسلام آبادمیں مظاہرین سےنرمی نہیں برتی جائے گی،محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ غیرملکی سربراہ کی دارالحکومت میں موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں ہے۔پی ٹی آئی احتجاج کی کال پرنظرثانی کرے۔کوئی مظاہرہ کرےگا تو نرمی نہیں برتی جائےگی۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورےپرہیں، شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کانفرنس کی کامیابی ہرپاکستانی کی کامیابی ہے، سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
محسن نقوی نےکہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم نوعیت کی بین الاقوامی تقاریب ہورہی ہیں۔تحریک انصاف کی طرف سےکل احتجاج کی کال دی گئی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے جلسےکےلیےجگہ مختص کررکھی ہے۔جب کوئی غیر ملکی سربراہ آپکےدارالحکومت میں ہوتو اس طرح کااحتجاج مناسب نہیں ہے۔تحریک انصاف کی قیادت کواحتجاج کی کال پرنظرثانی کرنی چاہیے۔
وزیر داخلہ نےکہا کہ اسلام آبادمیں پہلےہی دفعہ144نافذہے۔احتجاج پاکستان کی عزت کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔اگر کل کوئی احتجاج کرےگاتوکسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، ہمیں سیکیورٹی انتظامات دیکھنےہیں۔اس لیےکوئی نرمی نہیں برتیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کل کا دن ملک کےلیےاہم ہے۔محب وطن ہونےکےناطے ہمیں خیال کرناچاہیے۔آپ دوسرےصوبوں سےبھی لوگ بلارہےہیں۔کسی کو وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنےکی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نےکہا کہ کسی نے گڑبڑکرنےکی کوشش کی توتیاری پوری ہےپھرکوئی شکوہ نہ کرے۔پولیس کےانتظامات مکمل ہیں۔ایف سی،رینجرز بھی تیار ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ:چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج
وزیرداخلہ نےکہا کہ پہلےملک کا مفاد دیکھیں،اس کےبعد اپنی جماعت اورسیاست کو دیکھیں۔