محسن نقوی کی ایم این اے رعناانصارکےگھرآمد،بیٹےکی وفات پرتعزیت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوروزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ایم این اے رعنا انصار اور سینئر صحافی انصار نقوی مرحوم کی رہائش گاہ عسکری 4 آمد،بیٹے کی وفات پرتعزیت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاہ زیب نقوی مرحوم کی والدہ رعنا انصار،بھائی شہریار نقوی اور بہن کو دلاسہ دیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔

والدہ رعنا انصار اپنے بیٹے شاہ زیب نقوی مرحوم کو یاد کرکے آبدیدہ ہو گئیں۔

قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، ہائی کمیشن کامقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

 وزیرداخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے شاہ زیب نقوی مرحوم کی والدہ رعنا انصار سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور شرجیل میمن نے شاہ زیب نقوی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوگوار سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ماں کے لئے جوان بیٹے کی جدائی کا غم ناقابل بیان ہے۔ شاہ زیب نقوی مرحوم انتہائی ملنسار اور پیار کرنے والا انسان تھا۔اللہ تعالٰی آپ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ سینئرصحافی عامر میر بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کےہمراہ تھے۔

Back to top button