وزیر داخلہ کا لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کرنےوالے حملہ آوروں کےشناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاکہ نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کےلیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نےکہا کہ کسی کو بھی اس طرح کے حملےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کےلیے فوری کارروائی ہوگی، حملہ آوروں کےشناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیےجائیں گے۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائےگی۔حملہ آوروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔

محسن نقوی نےکہا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔

آئین ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے : جسٹس اطہر من اللہ

واضح رہےکہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کارکنان نےشدید احتجاج کیا اور نعرےبھی لگائے۔ مظاہرین میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری بھی شریک تھے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر شامل کرلیا گیا ہے اور اس سلسلےمیں 29 اکتوبر کو ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا۔

مبصرین کےمطابق لندن واقعہ انتہائی افسوس ناک اور خوفناک ہےجس میں شرپسندوں نے اخلاقیات اور انسانی تمیز اور تمدن کی تمام حدیں کراس کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو بدترین طریقے سے ہراساں کیا اور ان کی گاڑی پر دہشت گردوں کی طرح حملہ آور ہوئے۔

Back to top button