آزاد کشمیر الیکشن : بلاول صاحب حوصلہ کریں، عوامی فیصلہ قبول کریں ، طلال چوہدری

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پنجاب اور اسلام آباد کی کارکردگی پر ووٹ دیا، بلاول صاحب کو حوصلہ کرکے عوام کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کو آزاد کشمیر الیکشن پر اعتراض ہے وہ شواہد کی بنیاد پر بات کرے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سارے فارمولے لگاکر دیکھ لیے لیکن روز بروز جماعت سکڑتی جارہی ہے۔سیاسی فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے یہ جماعت اہمیت کھورہی ہے۔

ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنالیں گے : بلاول بھٹو

طلال چوہدری نے کہاکہ بہنوں کا دل ہےکہ بھائی کے ساتھ کچھ ایسا حادثہ ہوکہ وہ لیڈر بن جائیں،پارٹی کے کچھ لوگوں کا خیال ہےکہ بہنوں کے ساتھ کوئی ہوتو وہ پارٹی پر قبضہ کرلیں۔

Back to top button