دفاعی معاہدہ امن اور سلامتی کی جانب اہم سنگ میل ہے :سعودی وزیر خارجہ

 

 

 

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون،علاقائی سلامتی اور مشترکہ خوش حالی کےلیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیے کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیے اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو ایک اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدہ امن اور استحکام کے تحفظ کےلیے مشترکہ سیاسی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نےکہا کہ معاہدہ علاقائی امن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

یاد رہے کہ سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کےتحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائےگا۔

 

Back to top button