نیپرا نے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

 

 

 

نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کےلیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کےمطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا جب کہ اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائےگی۔

یاد رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےلیے 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،تاہم نیپرا نے اس کے مقابلے میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

 

اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت بھی ملک بھر کے صارفین کےلیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

 

Back to top button