خیبرپختونخوااسمبلی کےمتعددارکان کی سکیورٹی واپس لےلی گئی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ ارکان اسمبلی نے آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ارکان اسمبلی سے پولیس کی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور بعض اراکین اسمبلی سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان اسمبلی نے سیکیورٹی کے معاملے پر آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو مراسلے میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے تحت کیٹیگری-B سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے جبکہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سادہ لباس افراد ہماری بیورو کریسی، پولیس، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ڈرا اور دھمکا رہے ہیں، ہماری سنوائی نہیں ہورہی جس پر پُرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے یہ کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے۔

Back to top button