بلوچستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،مستونگ کے علاقے کنک وادی میں سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فورسز نے کارروائی کرتےہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا،دہشتگردوں نے چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔
انڈین اور افغان ایجنسیز کا TTP اور BLA کے ساتھ گٹھ جوڑ
ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتےہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،فورسز نے فرار ہونےوالے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 موٹر سائیکلیں،اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔
