نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر کردیے گئے۔
وزارت خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایک سہ فریقی دفاعی معاہدہ ہے۔
معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی بھی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
