افغان طالبان کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، افواجِ پاکستان نے تمام مار گرائے

افواجِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی،پاکستانی حدود میں داخل ہونےوالے 8 ڈرونز مار گرائے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے،جنہیں افواج پاکستان کے ایئرڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔
ذرائع کےمطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔
انڈین اور افغان ایجنسیز کا TTP اور BLA کے ساتھ گٹھ جوڑ
سکیورٹی ذرائع کےمطابق گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ افواج پاکستان ملک اور عوام کے دفاع کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
