محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر اوروزیرداخلہ کی ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے جاری کاوشوں پر گفتگو ہوئی، جبکہ علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کے لیے کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اور دہشتگردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔

Back to top button