لانگ مارچ،پولیس کامظاہرین کیلئےنیٹ لانچرزکےاستعمال کافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کو نیٹ لانچرز فراہم کردیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید لانچر کے ذریعے نیٹ برق رفتاری کے ساتھ مظاہرین پر پھینکا جائے گا۔ مزاحمت کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا۔

پولیس کے مطابق جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

Back to top button