پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھرکمی کااعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے موٹر سائیکل اور رکشے والوں سمیت 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کو پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے دی گئی ہے، جس سے لوگ استفادہ کررہے ہیں۔

Back to top button