سہہ ملکی دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں : ابراہیم رضائی

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان اور ترکیے کے ساتھ نیا دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو سمجھنا چاہیےکہ ترکیے اور پاکستان کے ساتھ یہ کاغذی معاہدہ انہیں وہ تحفظ فراہم نہیں کرےگا جو امریکیوں پر دہائیوں تک یکطرفہ انحصار کے باوجود اسے حاصل نہ ہوسکا۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیاں تبدیل کرےتاکہ اسے تحفظ کےلیے دوسروں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔
سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
یاد رہےکہ سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائےگا۔
