صدر مملکت کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

 

 

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانےوالے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتےہوئے اسے خطے میں امن،سلامتی اور استحکام کےلیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ یہ تاریخی معاہدہ مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے،دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرتا ہےاور تینوں برادر ممالک کے محفوظ اور خوش حال مستقبل کےلیے مشترکہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس اہم اقدام کو آگےبڑھانے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقدام برادرانہ تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کے دیرینہ رشتوں پر استوار ہے۔

صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی معاہدے کو بابرکت بنائے اور پوری امت مسلمہ کو دائمی امن، سلامتی اور خوش حالی عطا فرمائے۔

سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

یاد رہے پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے،جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔

 

Back to top button