آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی : رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے،اب کشمیری عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ہے،وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے آزاد کشمیر کی ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔
ایل اے 17 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حویلی میں ہونے والا تاریخی جلسہ کشمیری عوام کی پاکستان سے غیرمتزلزل وابستگی کا ثبوت ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، آزاد کشمیر کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کو مل چکا ہے،اب تک الیکشن میں مسلم لیگ ن 24 سیٹیں حاصل کرچکی ہے جب کہ 23 سیٹیں آزاد کشمیر حکومت بنانے کےلیے کافی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ کہا کہ جس طرح آزاد کشمیر میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی،آزاد کشمیر کے لوگوں نے نوازشریف کے وعدوں پر اعتبار کیا ہے،تمام وعدے جو آپ سے کیے گئے ہیں اسے پورا کرنے کا وقت آچکا ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور پلندری میں 10 اگست کی پولنگ مؤخر
انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ترقی اس وقت ہوئی جب پاکستان اور آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت آئی،مسلم لیگ ن کشمیر میں تعمیر و ترقی کی مثال قائم کرےگی،جس طرح کے منصوبے پنجاب میں شروع کیےگئے ہیں اسی طرح کے منصوبے کشمیر میں بھی شروع ہوں گے۔
