آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور پلندری میں 10 اگست کی پولنگ مؤخر

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان سے متعلق خدشات، بعض سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں کی درخواستوں، جبکہ متعلقہ اداروں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ووٹنگ نہیں ہوگی، تاہم ضلع باغ کے تین اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پولنگ پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی منعقد کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق مؤخر کیے گئے انتخابی حلقوں کے لیے نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان صورتحال کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ معاملات کو مدنظر رکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

 

محسن نقوی کے پے در پے بیانات نے ملکی سیاست میں ہلچل کیسے مچائی؟

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کا مقصد آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں ووٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ کمیشن انتخابی عمل کی شفافیت اور عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

Back to top button