مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان
بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے وہ اب مزید فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے۔
ایک انٹرویو میں بھارتی سپر اسٹار عامر خان نےکہا کہ میں خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا کیوں کہ بالی ووڈ میں کافی سارے پرکشش لوگ ہیں۔انہوں نےکہا کہ شاہ رخ خان،سلمان خان اور ہریتھک روشن تینوں بہت ہینڈسم ہیں۔
کنگنارناوت نے مشہور فنکاروں کو بیوقوف کہہ دیا
اداکار عامر خان نے کہاکہ لوگ تو میرے کپڑوں کامذاق اڑاتے رہتےہیں کہ یہ پتا نہیں کیا پہن کر آجاتاہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں اب فلمی دنیا سےالگ ہونا چاہتا ہوں اور اداکاری چھوڑناچاہتا ہوں۔
یاد رہےکہ کچھ عرصے قبل عامر خان کےبڑے بیٹے جنید خان نےبھی یہ انکشاف کیاتھا کہ ان کےوالد عامر خان نےانہیں پروڈکشن ہاؤس سنبھالنے کاکہہ دیاہے کیوں کہ وہ اب ریٹائر ہوناچاہتے ہیں۔