نمیرا سلیم نے خلامیں پہنچنے والی پہلی پاکستانی کااعزاز نام کرلیا

پاکستان کی خاتون خلا باز نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے خلا میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ نمیرا سلیم گزشتہ دنوں امریکی کمپنی ورجن گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر سے خلا میں سفر کیلئے امریکا پہنچی تھیں۔ورجن گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر کا گلیکٹک 04 نامی مشن گزشتہ روز نیو میکسیکو کے اسپیس پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔اس مشن پر نمیرا سلیم سمیت 3 سیاحوں نے  سفر کیا جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی اسپیس کرافٹ کے کیبن میں موجود تھے۔نمیرا سلیم نے خلا پر روانگی سے قبل نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات بھی کی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نمیرا سلیم 21 اپریل 2007 کو قطب شمالی اور 10جنوری 2008 کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں۔اس کے علاوہ نمیرا سلیم پاکستان کی پہلی خاتون بھی ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

خیال  رہے کہ ورجن گیلیکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی

بھیڑوں کا باڑہ اور بھوکا بھیڑیا

سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا تھا۔

Back to top button