نواز شریف نے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس طلب کرلیا

نواز شریف نے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس طلب کرلیا

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مرکزی قائدین کااہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی قیادت میں تمام لیگی  رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت سینئر صوبائی وزیر بھی شامل ہونگی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام سینئر قیادت کو لاہور طلب کیا گیا۔مسلم لیگ ن  لیگل ٹیم پارٹی صدر کو اجلاس میں موجودہ قانونی صورتحال پر بریفگ دے گی ۔

اجلاس بروز ہفتہ ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ منعقد کیا جائے گآ ،  اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ کے کر چلنے سمیت  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے مشاورت کی جائے گی ۔تمام رہنماؤں کی مشاورت کے بعد پارٹی کا آئندہ کا لائے عمل ترتیب دیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ قیادت کو سپریم کورٹ کے فیصلے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے قانونی امور پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں پارٹی فیصلوں کی منظوری پر عملدرآمد کرنے کے لئے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا امکان ہے ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ٹی آئی پر بین لگانے پر تحفظات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ملکی سیاسی معاشی اور خارجی سطح کے معاملات پر غور خوض ہوگا۔

اجلاس میں اہم فیصلوں کےلئے قومی قیادت سے رابطوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کریں گے۔اجلاس اگلے چند روز میں ماڈل ٹاون آفس ہوگا تیاریاں شروع کر دی گیئں۔

ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف اجلاس کے بعد پارٹی کو گائیڈ لائن جاری کریں گے۔

Back to top button