عمران خان کا 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ چیلنج

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ اور ویڈیو لنک کے ذریعے اے ٹی سی میں پیشی کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا اےٹی سی لاہور کا فیصلہ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کیا۔موقف اپنایا کہ اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔وہ جیل میں قید ہیں۔پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی۔عدالت عالیہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

بانی پی ٹی آئی نےویڈیو لنک کے ذریعے اے ٹی سی عدالت پیشی کا نوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور سی سی پی او لاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

 عمران خان نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت کا جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک پرپیشی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔جسمانی ریمانڈ کے لیے فزیکل موجودگی ضروری ہے۔لاہور ہائیکورٹ ویڈیو لنک پر ریمانڈ کے لیے پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Back to top button