اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی

اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی گئی۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کروائی گئی۔اپوزیشن نے اجلاس بلانے کے لئے چھ نکاتی ایجنڈا بھی ریکوزیشن پر تحریر کیا ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی۔ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ بھی  زیر بحث لانا اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پر ہے۔ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صور تحال بھی اجلاس کے ایجنڈے پر ہے۔

Back to top button