آئی سی سی کا کولمبو میں اجلاس 19سے22جولائی تک منعقد ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس کولمبو میں انیس سے بائیس جولائی تک منعقد ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلمان نصیر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول سمیت بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
آئی سی سی کے کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں 108 ممالک کے 220 اراکین شرکت کرینگے، اجلاس میں شرکت کے لیے چیف آپریٹننگ آفیسر سلمان نصیر آج کولمبو روانہ ہونگے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 20 جولائی کو روانہ ہوگے، محسن نقوی 21 اور 22 جولائی کو بورڈ سربراہان اجلاس میں شریک ہونگے، اجلاس میں پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول سمیت اسکے بجٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں 2028 کے لاس انجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
