لارڈز ٹیسٹ، تیسرے روزکاکھیل بارش کےباعث ختم ہوگیا

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کاکھیل بارش اور کم روشنی کے باعث ختم کردیاگیا۔پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنالیے جس کے بعد انگلینڈ کی مجموعی برتری 357 رنز ہوگئی۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے جارڈن کاکس 11، کپتان جو روٹ 24 ، ایمیلیو گے 31 رنز، ہیری بروک 34رنز، جیمی سمتھ7رنز، گس اتھیکسن7رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈان لارنس 50 رنز اوراولی روبنسن2رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد 2 ، محمد عباس 3، محمد علی نے2وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ تیسرے روز کا کھیل خراب موسم سے متاثر ہونے کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
