نوازشریف سیاسی ومعاشی صورتحال پر اپوزیشن سے مذاکرات کے خواہشمند

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سیاسی ومعاشی صورتحال پراپوزیشن سے مذاکرات کے خواہشمند ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی رہنماؤں کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ن لیگ کے تین سینیر رہنماوں کی اپوزیشن رہنماوں سے رابطے کررہے ہیں۔

صدرزرداری کی مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،قانون سازی پرتبادلہ خیال

نوازشریف کی ہدایت پر رانا ثناء اللہ اسحاق ڈار اور احسن اقبال اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔لیگی رہنماوں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے مخلتف رہنماؤں کے ساتھ رابطے اؤر مزاکرات کی دعوت دی گئی۔لیگی رہنماوں نے تفصیلات سے پارٹی صدر  نواز شریف کو آگاہ کیا۔

Back to top button