نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےبیرون ملک جانےپرپابندی

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلٰی سہیل آفریدی کے بیرون ملک جانے پرپابندی ،نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلٰی سہیل آفریدی بیرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئی تھی ۔

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ  ان کے نام کے ساتھ بھٹو، زرداری یا شریف نہیں جڑا، بلکہ وہ اپنی محنت اور عوام کے اعتماد سے اس منصب تک پہنچے ہیں۔ میں پرچی لے کرنہیں آیا، اپنے بازو کے زور پر وزیراعلیٰ بنا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عام ورکر کو صوبے کی قیادت کا موقع دیا۔

Back to top button