تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے8وکٹوں کے نقصان پر148رنزبنالئے

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آسٹریلیا کےخلاف مزید اچھی بولنگ کرنا پڑے گی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

 

Back to top button