جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے

اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے کردیے اور بیروت پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کےمطابق جنوبی لبنان کے مختلف مقامات پر اسرائیلی ڈرون حملے کیےگئے، جن میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا،حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اتماربن گویر نے لبنان کےساتھ جنگ بندی معاہدے کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مشیروں کے غیرحقیقت پسندانہ خیالات نیتن یاہو کو غلط فیصلوں کی طرف لے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے تھے،امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہونےوالے مذاکرات کےبعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔
