وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک ہفتے میں پیش کی جائے گی: وزیر قانون آزاد کشمیر

 

 

 

 

وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوچکا ہے اور تحریک ایک ہفتے کے اندر اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے وضاحت کی کہ نئی حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے،جس کے باعث تحریک پیش کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی۔وزیر اعظم کےخلاف تحریکِ عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوچکا ہے اور ایک ہفتےکے اندر تحریک پیش کردی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حمایت یافتہ اراکین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اتفاق کیا ہے،تاہم ن لیگ نے حکومت سازی میں حصہ نہ لینے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کا مؤقف ہےکہ اگر پیپلز پارٹی کے پاس مطلوبہ اکثریت ہے تو وہ حکومت بنانے کا حق رکھتی ہے۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!