عدم اعتماد ، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نےتحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ اورڈپٹی سپیکرکی رولنگ سے متعلق فیصلے پرسپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکر دی.
سابق وزیر اعظم کی جانب سےاپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں، جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ نے سات اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانےکا حکم دیا تھا۔
اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل پانچ پرعمل درآمد کیا۔
درخواست گزار جو کہ حکومت کے سربراہ تھے ان کا ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا، لہٰذا فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان
قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا اپیل میں کہنا ہے کہ عدالت اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا جائزہ نہیں لے سکتی۔
سات اپریل کے فیصلے کے ذریعے اختیارارت کی تقسیم کے آئینی اصول سے انحراف کیا گیا، عدالتیں پارلیمانی کارروائی پر تجاوز نہیں کرسکتیں، اتوار کو عدالت لگانے کی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی۔
