پنجاب : ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ریسکیو آپریشن، متعدد افراد اور مویشیوں کو بچا لیا گیا

پنجاب میں جاری ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب زدگان کی بروقت شناخت کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔
صوبے کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں تھرمل امیجنگ سے لیس ڈرونز کے ذریعے متاثرین کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ جھنگ کے سیمی پل اور سرگودھا روڈ جیسے مقامات پر ڈرونز کی مدد سے سیلابی پانی میں پھنسے افراد اور مویشیوں کی تلاش کی گئی۔
این ڈی ایم اےنےپنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
تھرمل امیجنگ کیمروں نے پانی میں گھرے ہوئے پانچ افراد اور مویشیوں کی کامیابی سے نشاندہی کی، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے لوکیشن کو ٹریس کرکے تمام متاثرین اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
اسی طرح، چشتیاں کی دریائی بیلٹ میں بھی ڈرون کیمروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ بہاولنگر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی تھرمل ڈرونز کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریسکیو کیا جا سکے۔
