پاک چین دوستی ’لوہے کی طرح مضبوط‘ ہے، صدر آصف علی زرداری

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی سمجھے جاتے ہیں اور یہ ’لوہے جیسی دوستی‘ پر استوار ہیں۔

تیانجن میں اجلاس کے موقع پر چائنا ڈیلی کے لیے تحریر کیے گئے مضمون میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو تاریخی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، جو یوریشیا کے 80 فیصد رقبے اور دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ رکن ممالک کے مشترکہ اہداف کی تکمیل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کے تین بڑے خطرات کو ختم نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ بھی اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔

Back to top button