پاکستان اور ایران کادہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران نےسرحدی امورسمیت دہشت گردی کےچیلنجز سےمل کر نمٹنے پر اتفاق کیاہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےکہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سےعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نےکہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سےخطے کی صورت حال کےحوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ ہماری بات چیت میں  عالمی برادری سےغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔دونوں وزرائےخارجہ کی ملاقات میں سرحدی امور اورمشترکہ چیلنجز سےنمٹنےپراتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےذریعےخودارادیت کو ختم نہیں کیاجا سکتا۔مسئلہ کشمیرکو پرامن انداز میں حل کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نےمزید کہا کہ پاکستان اورایران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے سمیت  مذاکرات کی ضرورت پر زوردیتےہیں۔اسرائیلی کارروائیاں عالمی و انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

مشترکہ نیوز کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےایرانی وزیرخارجہ نےکہاہے کہ دہشت گردی پاکستان اورایران دونوں ملکوں کےلیےمشترکہ چیلنج ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی  نےکہاہے پاکستان کامسئلہ فلسطین پر واضح اور دو ٹوک مؤقف ہے۔اقوام عالم فلسطین میں جاری نسل کشی رکوانےمیں ناکام رہیں۔انہوں نےکہا کہ خطےمیں اسرائیلی جارحیت رکوانےکےلیےاجتماعی کاوشیں درکار ہیں۔پاکستان فلسطین اورلبنان کےمہاجرین کی انسانی بنیادوں پرمددکررہاہے۔ دہشت گردی دونوں ملکوں کےلیےمشترکہ چیلنج ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سےایران کےوزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ شب دو روزہ پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کی۔ وزیراعظم نےایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدرمسعود پیزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایران کےساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکےعزم کو دہرایا۔

انہوں نے مشترکہ مفاد کےشعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی خودارادیت اورآزادریاست کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

Back to top button