پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاچیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئےبڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےچیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کو بریک لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ7 سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قائد اعظم ٹرافی کا ٹرائینگولر مرحلہ 26 نومبر سے شروع ہوگا، چیمپئنزٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قائد اعظم ٹرافی کوروک دیا جائےگا۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیرکا امکان؟

 

ذرائع کےمطابق ٹرائینگولر مرحلےکے ابتدائی 2  میچز ایبٹ آباد میں ہوں گے،ٹرائینگولر مرحلےکے 2 میچز کے بعد قائد اعظم ٹرافی کو روک کرٹی ٹوئنٹی ایونٹ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹرائینگولر مرحلےکا تیسرا میچ اور قائد اعظم ٹرافی کافائنل چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کےبعد ہوگا۔

واضح رہےکہ پشاور، لاہور وائٹس اورسیالکوٹ نے ٹرائینگولر مرحلےکیلئےکوالیفائی کیا ہے۔

پی سی بی نے اس سےقبل چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 21 دسمبر سے 2 جنوری تک کرانےکا اعلان کیا تھا۔

Back to top button