پاکستان اقوام متحدہ صنعتی ترقیاتی بورڈ کا صدر منتخب

عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ (UNIDO) کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پاکستان کو پہلی مرتبہ حاصل ہوا ہے۔
ویانا میں تعینات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے بورڈ کی صدارت کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سفارتی ساکھ اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر مؤثر کردار کا ثبوت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) میں بھی ایک فعال رکن کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، اور رواں برس یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جون 2025 میں بھی پاکستان کو اقوام متحدہ کے دو اہم فورمز پر نمایاں کردار سونپا گیا تھا
پاکستان کو سلامتی کونسل کی کمیٹی 1988 (طالبان پر پابندیوں کی نگرانی) کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
اسی ماہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی منتخب کیا گیا تھا۔
دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں : طیب اردوان
اس کے علاوہ، پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے پابندیاں کا بھی شریک چیئرمین مقرر کیا گیا۔
پاکستان کے مستقل مشن نے ان تقرریوں کو عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کی سفارتی کارکردگی، ساکھ اور قیادت پر اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔