دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں : طیب اردوان

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ہفتے کے روز خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکیے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ کی طرح اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

بھارتی دفاعی اتاشی کا پاکستان سے جھڑپ میں طیاروں کی تباہی کا اعتراف

حملے کا پس منظر:

واضح رہے کہ ہفتے کو خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 13 پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے 14 دہشتگردوں (خوارج) کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سکیورٹی قافلے پر خودکش حملے کی کوشش کی، تاہم قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

Back to top button