پنجاب میں طوفانی بارشیں : 21 افراد جاں بحق، 57 زخمی، سیلاب کا خدشہ

 

پنجاب بھر میں 25 جون سے 29 جون تک جاری رہنے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ57 زخمی ہو گئے۔

شدید بارشوں کے باعث لیسکو کے 220 کے وی کے دو گرڈ اسٹیشن بند ہو گئے، جس سے لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے لاہور سمیت دیگر شہروں کو متاثر کیا، متعدد مقامات پر درخت اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج سے 5 جولائی تک مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر سیلاب اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے بند روڈ پر ایک بل بورڈ موٹر سائیکل سوار خاندان پر گرنے سے شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے۔ داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جان سے گئے، جب کہ کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

چین کےقرض رول اوورکرنےسےزرمبادلہ ذخائرمیں اضافےکاامکان

 

شیخوپورہ کے علاقے خان پور میں گھر کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ، جبکہ کوٹ عبد المالک میں دیوار گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔ نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی جان گئی، اور گوجرانوالہ کے گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے کا واقعہ بھی جان لیوا ثابت ہوا۔

فیروزوالا، قصور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف مقامات پر دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 27 افراد زخمی ہوئے۔

 

Back to top button