پاکستان نے مہنگائی میں سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان نے مہنگائی میں مالیاتی بحران کے شکار سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے تجاوز کر گئی جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جو پاکستان سے کم ہے ،پاکستان میں مئی میں بھی مہنگائی کی شرح عروج پر رہے گی۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق اپریل میں ماہانہ مہنگائی 36.42 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اشیائے خور و نوش کی مہنگائی اپریل میں 52.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 40.7 کی سطح پر رہی۔
