پاک بحریہ کاہمیشہ سےملکی دفاع میں اہم کردار رہاہے،وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ پاک بحریہ ہمیشہ سے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

شہباز شریف کااسلام آباد میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھاکہ ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ساحلی علاقے، 3 اہم بندرگاہوں اور بین الاقوامی سمندری راستے پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان کے پاس میری ٹائم امکانات سے فائدہ اٹھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ساحلی علاقے، 3 اہم بندرگاہوں اور بین الاقوامی سمندری راستے پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان کے پاس میری ٹائم امکانات سے فائدہ اٹھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ گلوبل بلیو اکانومی اس وقت کھربوں ڈالرز میں ہے، اگر پاکستان اس کے قلیل حصے سے بھی فائدہ اٹھاتا ہے تو یہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ہمیں اس شعبے میں موجود امکانات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جاپان کے سفر نے ثابت کیا ہے کہ چیلنجز سے زیادہ ہمارے ردعمل کی مضبوطی ہمارے مستقبل کو شکل دیتی ہے، جاپان نے بین الاقوامی معیار کی بندرگاہ، جہاز سازی اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال نے جاپان کی قومی ترقی اور خطے میں اثرپذیری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Back to top button