پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
پیر کے روز، کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 163,903 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچا۔ تاہم، کاروبار کے اختتام پر معمولی کمی کے ساتھ انڈیکس 163,847 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے۔ انڈیکس نے گزشتہ روز کی بلند ترین سطح کو عبور کرلیا ہے۔
کاروباری دن کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 1,268 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 165,115 پوائنٹس تک پہنچا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید بہتری آئی اور انڈیکس میں 1,370 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 165,218 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
