’’صلاحیتوں سے زیادہ شہرت حاصل کرنیوالے پاکستانی اداکار‘‘

کچھ فنکار اپنی خداداد صلاحیتوں کے باوجود زیادہ شہرت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں لیکن کچھ فنکار کم صلاحیتوں کے باوجود بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیتے ہیں، آج ہم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے جڑے ایسے ہی فنکاروں کے متعلق آپ کو بتائیں گے۔اس میں عائزہ خان سرفہرست ہیں جنھوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں کیا تھا اور بہت سے مشہور ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں جیسے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’پیارے افضل‘لیکن اتنے برس کام کے بعد بھی ان کی شہرت ان کے ٹیلینٹ سے زیادہ ہے۔علیزے شاہ نے بھی بہت چھوٹی عمر سے اداکاری شروع کر دی تھی لیکن ان کے کام پر تنقید کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک ہی قسم کے کردار کرتی ہیں جنہیں دیکھ دیکھ کے ناظرین اُکتا گئے ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ میں بہت ٹیلینٹ ہے لیکن وہ اپنے کام کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں جس کا انہیں نقصان ہو رہا ہے۔درفشاں سلیم کی خوبصورتی کے چرچے پوری انڈسٹری میں ہیں لیکن ایسا لگتا نہیں کہ ان کے کام کے بھی اتنے ہی چرچے ہیں۔ جب درفشاں نے اداکاری کا آغاز ’کیسی تیری خود غرضی‘ ڈرامہ سے کیا تھا، تو وہ ایک دم کافی مشہور ہو گئی تھیں لیکن اس کے بعدانہیں بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔زاویار نعمان نے بچپن سے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بہت قریب سے دیکھا ہے کیوںکہ وہ پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے ہیں۔ ناقدین اور ناظرین کو لگتا ہے کہ اگر وہ نعمان اعجاز کے بیٹے نا ہوتے تو ان کو اتنا بھی کام نہیں ملنا تھا جتنا انہیں ملا ہے۔ارسلان نصیر کو کچھ عرصہ قبل ’بیسٹ ایکٹر ایوارڈ‘ ملا ہے لیکن کیا وہ سچ میں اس کے حقدار بھی ہیں؟ ڈرامہ ناقدین کے مطابق ارسلان نصیر کو بالکل اداکاری نہیں آتی جبکہ ان کے مشہور ہونے کی وجہ بھی ان کا یوٹیوب چینل تھا جس کی وجہ سے ان کو بلاوجہ شہرت مل گئی۔خاقان شاہنواز کی واحد وجہ شہرت ان کی گوری رنگت سمجھی جاتی ہے، کیوں کہ مداحوں کے مطابق ان کو اداکاری بالکل نہیں آتی، ناقدین کا کہنا ہے کہ بہت سے بڑے پروڈکشن ہاؤسز بھی خاقان شاہنواز کو اسی لیے جگہ دیتے ہیں کیوںکہ ان کا رنگ گورا ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں کتنے مسائل ہیں۔اداکارہ حبا بخاری، کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیوںکہ ان کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ اداکاری میں کچھ نیا نہیں لاتیں، ان کے ہر ڈرامے میں ایک ہی جیسے تاثرات ہوتے ہیں، یہی نہیں ان کے میک اپ اور کپڑوں پر بھی بہت تنقید ہوتی ہے۔

Back to top button