عمران خان کا رویہ پاکستان کےلیے افراتفری کا سبب بن سکتا ہے: رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کارویہ پاکستان کی سیاست میں خلل ہے، پی ٹی آئی حقیقت تو ہےلیکن سیاسی جماعت نہیں۔ عمران خان کا رویہ پاکستان کےلیے افراتفری کا سبب بن سکتا ہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کسی کےساتھ بیٹھنے کوتیار نہیں،وہ جب اقتدارمیں تھے،اس وقت بھی کسی کوکچھ نہیں سمجھتےتھے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی
رانا ثناء اللہ کاکہنا تھاکہ جب وہ ہمارےخلاف مقدمات کررہے تھے،ہم نےاس وقت بھی میثاق جمہوریت کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا رویہ پاکستان کےلیے افراتفری کا سبب بن سکتا ہے۔