وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کےلیے اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیاتھا، مجھ سے اسٹبلشمنٹ نے نچلی سطح پر رابطہ نہیں کیا، میں وزیراعلیٰ ہوں تو مجھ سےاسی لیول کارابطہ ہوا تھا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدد اختیار کرگئے ، عاطف خان اور شیرعلی ارباب پارٹی عہدوں سے فارغ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا 22 اگست کو میں نےجلسہ ملتوی کرنے سےانکار کردیا تھا اور میں نے عمران خان سے فون پر بات کرنےسے بھی انکار کردیا تھا۔میں نے کہا تھا کہ عمران خان کو میرے پاس لےکر آئیں یا میری ان سےویڈیو کال پربات کروائیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کااعلان کیاتھا تاہم 22 اگست کی صبح اعظم سواتی نےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کےہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے جلسہ ملتوی کرنےکا اعلان کردیا جس پر کارکنوں نے شدید غصے کابھی اظہار کیاتھا، اس معاملے پر عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی پی ٹی آئی رہنماؤں پربرس پڑی تھیں۔

Back to top button