پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدد اختیار کرگئے ، عاطف خان اور شیرعلی ارباب پارٹی عہدوں سے فارغ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کاصدر مقرر کردیا، جب کہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کاصدر اور شہاب ایڈووکیٹ کوجنرل سیکرٹری مقرر کیاہے، عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کےصدر اور شیر علی ارباب ضلع پشاور کےصدر تھے۔

خیال رہے کہ عاطف خان نےبرطرف وزیر شکیل خان کےحق میں بیان دیاتھا جب کہ شیرعلی ارباب نےوزیراعلیٰ پر اعتماد سےمتعلق اقرار نامے پر دستخط کرنےسے انکار کیاتھا۔

Back to top button