یورپی یونین کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

یورپی یونین کی جانب سے بلوچستان میں ہونےوالے دہشت گردحملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

یورپی یونین خارجہ امور اورسکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی کاکہنا ہےکہ یورپی یونین بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں کےگھناؤنے حملوں کی مذمت کرتی ہے۔

”پنجابیوں“کے قتل پرماہ رنگ بلوچ خاموش کیوں ہیں؟خواجہ آصف

ترجمان یورپی یونین خارجہ امور نبیلہ مسرالی کاکہنا تھاکہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کےلیے خطرہ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہماری ہمدردی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونےوالوں کےساتھ ہے۔

یاد رہے کہ  بلوچستان کےمتعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران دہشت گردی کے پےدر پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد بزدلانہ کارروائیوں کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کےدوران 21 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جب کہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہداء میں پاک فوج کے 10 جوان اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے 4 اہلکار شامل ہیں۔

Back to top button